نما ز جنازہ ادا کی ادائیگی کے بعد ماڈل قندیل بلوچ کو ڈی جی خان میں انکے آبائی گاؤں شاہ صدر دین میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپور ٹس کے مطابق قندیل بلوچ کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کی گئی جس کے بعد ان کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے ۔ نماز جنازہ میں رشتے داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ کے بعد
قندیل بلوچ کی تدفین بھی شاہ صدر دین میں ہی کی گئی ہے جو انکا آبائی علاقہ ہے ۔نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کیے گئے تھےاور اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں موجود تھی۔
میت وصول کرنے کیلئے قندیل بلوچ کا والد عظیم اور والدہ رات گئے نشتر ہسپتال پہنچے جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش انکے حوالےکی گئی تھی ۔ قندیل بلوچ کے گھر میں رشتہ داروں اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد موجود ہے اور مرحومہ سے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی جا رہی ہے۔